راولپنڈی میں مسلسل زیادتی کی شکار میٹرک کی طالبہ نے بچی کو جنم دے دیا
واقعہ کی تفصیلات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ وارث خان کے علاقے چاہ سلطان میں میٹرک کی طالبہ نے بینظیر بھٹو اسپتال میں بچی کو جنم دے دیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
خاتون کی درخواست
وی نیوز کے مطابق اپنی درخواست میں خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے خاوند سعودی عرب میں ہوتے ہیں اور ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ ملزم بلال سجاد کا ان کے گھر آنا جانا تھا اور اس دوران ملزم ان کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی سوشل میڈیا پر کردار کشی مہم، ڈی جی این سی سی آئی اے 15 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب
متاثرہ لڑکی کی حالت
ایک روز متاثرہ لڑکی کی اچانک طبعیت خراب ہوگئی جس پر معلوم ہوا کہ وہ 7 ماہ کی حاملہ ہے۔ خاتون کا مقدمے کے متن میں یہ بھی کہنا ہے کہ 6 اپریل کو ان کی بیٹی کو اسپتال لے کر گئیں جہاں اس نے بچی کو جنم دیا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے ملزم بلال پر مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔








