ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے ایران سے مثبت جواب ملنے کی توقع ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دعویٰ
امریکی نائب صدر کا ایران کے خلاف اقدامات کے حوالے سے بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری اقدامات میں امریکا اپنے فوجی مقاصد بڑے پیمانے پر حاصل کرچکا ہے، جبکہ جنگ بندی سے متعلق تجاویز پرایران کے مثبت جواب کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی کے درمیان تنازع، دونوں افسران عہدوں سے فارغ
جنگ بندی کی پیشکش اور ایران کا متوقع جواب
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ جنگ بندی کی پیشکش پردی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے ایران کی جانب سے ردعمل موصول ہونے کا امکان ہے، امریکا کو یقین ہے کہ آج رات 8 بجے تک ایران سے جواب حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ماضی کی طرح اس بار بھی ان میں تیزی نظر نہیں آ رہی، تاہم سفارتی سطح پر کوششیں جاری ہیں اور پیش رفت کی امید برقرار ہے۔ امید ہے کہ ایران صحیح جواب دیگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں 2 درجے بہتری، 12ویں پوزیشن پر پہنچ گئی
امریکا کی عسکری طاقت اور ہتھیار
ایران کومعلوم ہوناچاہیے کہ امریکا کےپاس ایسےہتھیارہیں جوابتک استعمال نہیں کیے، امریکی صدراب تک استعمال نا ہونے والے ہتھیارچلانے کا فیصلہ کرسکتےہیں۔ ایرانیوں نےطرزعمل تبدیل نہ کیا تو ان ہتھیاروں کے استعمال کافیصلہ کریں گے۔
نائب صدر کا ٹویٹ
Vice President: ???????????????? We feel confident that we can get a response, whether it's positive or negative.
We're going to get a response from the Iranians by 8:00 tonight.
I hope they make the right response because what we really want is we want a world where oil and gas is… pic.twitter.com/KSfqi1jVkR
— Donald J Trump Posts TruthSocial (@TruthTrumpPost) April 7, 2026








