پاکستان اور بحرین کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، امن و استحکام پر زور
نائب وزیرِ اعظم کا بحرین کے وزیرِ خارجہ سے رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: مبینہ مقابلے میں بچی سے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان ہلاک
خطے میں حالیہ پیش رفت پر تشویش
دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاری امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
امن و استحکام کی اہمیت
اس موقع پر امن و استحکام کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ گفتگو کے اختتام پر دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








