ہٹلر سے دو قدم آگے جانے والے کی ڈیڈ لائن اور دھمکیوں پر کہاں ہے مہذب دنیا اور کہاں ہے اقوام متحدہ؟ میاں جاوید لطیف
جدید عالمی سیاسی صورتحال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ایک طرف ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اور شدید تناؤ کے باوجود، پاکستان سمیت ترکی، مصر، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک کی سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس آج بھی ایک لاکھ سے متجاوز
عالمی برادری کی ذمہ داری
دوسری طرف ہٹلر سے دو قدم آگے جانے والے کی ڈیڈ لائن اور دھمکیاں! کہاں ہے مہذب دنیا اور کہاں ہے اقوام متحدہ؟ کہاں ہے انسانی حقوق کے علمبردار اور کہاں ہے اسلامی دنیا؟
زندگی اور اس کی قدر
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کچھ لوگ زندہ رہ کے بھی مر جاتے ہیں تو کچھ مر کے بھی زندہ رہتے ہیں۔ زندگی اتنی بھی غنیمت نہیں کہ جس کیلئے ہر عہد کم ظرف کی بات گوارا کر لیں۔








