ہمارا بھائی جیل میں ہے اور آپ سپیکر کے ساتھ کیک کاٹ رہے ہیں، علیمہ خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہد خٹک اور عارف مبین جٹ کی سرزنش کر دی
عمران خان کی بہنوں کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی سرزنش
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہد خٹک اور عارف مبین جٹ کی سرزنش کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں اور 27ویں ترامیم اشرافیہ کے لیے پاس کی گئیں، موجودہ پارلیمان مکمل طور پر ناکام ہے، اسد قیصر
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر کا واقعہ
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر دونوں رہنماوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ ایسے ممبران کو شرم آنی چاہیے جو اسپیکر قومی اسمبلی سے ملے۔ عظمیٰ خان نے کہا کہ میرا بھائی جیل میں مشکل میں ہے اور آپ اسپیکر سے ملتے، کیک کاٹتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں کتوں کے جھنڈ کا شہریوں پر حملہ، 35 افراد زخمی
پی ٹی آئی رہنماؤں کا دفاع
بتایا گیا کہ عامر ڈوگر، ثنا اللہ مستی خیل نے نوجوان پارلیمنٹرینز کو اسپیکر کے پاس بھیجا۔ عظمیٰ خان نے کہاکہ ہمارا بھائی مشکل میں ایک مقصد کیلئے ہے لیکن آپ کچھ نہیں کر رہے۔ اس پر شاہد خٹک نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا مشعال یوسفزئی کا بیان لغو اور جھوٹ پر مبنی ہے، سلمان اکرم راجہ نے کارروائی کا فیصلہ سنادیا
بہنوں کی تشویش
وہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے سامنے اپنی کارکردگی اور وضاحت پیش کرتے رہے۔ تاہم بانی پی ٹی آئی کی بہنیں شاہد خٹک اور عارف مبین جٹ کی وضاحت سے مطمئن نہ ہوئیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے ممبران اسمبلی اور سینیٹرز ہیں، ہزاروں ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن کوئی سامنے نہیں آتا۔
خطرے کی گھنٹی
عظمیٰ خان نے کہا کہ اگر ہمارے بھائی کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار آپ ممبران اسمبلی وسینیٹ ہوں گے۔








