سیاسی، اقتصادی، انسانی حقوق کی پامالی اور ناجانے کتنے بحران، عوام مہنگائی، قوت خرید میں کمی، بے روزگاری اور غربت کی چکی میں پسے جا رہے ہیں
مصنف کا تعارف
مصنف: رانامیر احمد خاں
قسط: 359
راقم کو بیرسٹر داؤد غزنوی کی مذکورہ کتاب پڑھنے اور ان سے بالمشافہ ملاقات کا موقع ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان کے اردن کے لیے نامزد سفیر خرم سرفراز خان کی ملاقات
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا امکان
بیرسٹر داؤد غزنوی کی ماہرانہ رائے کے مطابق امریکی قانون کے تحت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے طبی اور انسانی بنیادوں پر رحم کی اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق، اس کے نتیجہ میں ان کی رہائی کا امکان موجود ہے۔ بیرسٹر داؤد غزنوی امریکہ کے مختلف ماہرین قانون سے بھی اس ضمن میں سیر حاصل مشاورت کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ ایران کے خلاف کیا کرنے جا رہے ہیں؟ امریکہ کے نائب صدر کا اہم بیان آگیا
جیل میں قید کی صورتحال
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی عدالت نے 86 سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔ اب وہ کئی سالوں تک قید تنہائی میں رہنے کی وجہ سے صحت کی خرابی کا شکار ہیں، لیکن امریکی قانون کے مطابق انسانی بنیادوں پر اپیل اور رہائی کا واحد آپشن آج بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلیمان شہباز کے خلاف چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار
حکومتی اقدام کی اپیل
بیرسٹر داؤد غزنوی نے اس ضمن میں عمران خان وزیراعظم پاکستان کو بھی ایک خط لکھا ہے، جس میں اْن پر واضح کیا ہے کہ ریاست پاکستان ویانا کنونشن کے آرٹیکل 5 کے تحت خط لکھ کر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا میڈیکل ریکارڈ حاصل کر سکتی ہے۔ اس کی روشنی میں انسانی اور طبی بنیادوں پر امریکی عدالت میں اپیل دائر کر کے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع، 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودہ کی منظوری دیدی
وکیل کی ذمہ داری
اگر حکومت پاکستان تعاون کرے اور اْن کا میڈیکل ریکارڈ حاصل ہو جائے تو بیرسٹر داؤد غزنوی اس ریکارڈ کی بنیاد پر ڈاکٹر عافیہ کے سابق وکیل چارلس سوفٹ کے ساتھ مل کر بطور بیرسٹر اپیل دائر کرنے کے لئے رضاکارانہ طور پر ذمہ داری لینے کے لئے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اکثر محفل کیوں بجھ جاتی ہے۔۔۔؟ (خوبصورت سبق)
اپیل کا متن
ہم درج ذیل اراکین لاہور ہائی کورٹ بار وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی زندگی بچانے کے لئے امریکہ میں پاکستانی سفیر کو ہدایت کریں کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے بیماری اور انسانی بنیادوں پر امریکی عدالت میں رحم کی اپیل داخل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
تائید کنندہ اور محرک
تائید کنندہ: ایڈووکیٹ الماس علی جووندہ
محرک قرارداد: رانا امیر احمد خاں (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ)
صدر / سیکرٹری صاحب لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور
قرارداد کی درخواست
آپ سے گزارش ہے کہ درج ذیل قرارداد پر غور کیلئے ہائیکورٹ بار کی جنرل باڈی کے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا جائے:۔
قرارداد پاس کردہ اجلاس مورخہ 24 مارچ 2023ء
محرک قرارداد: رانا امیر احمد خاں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان
متن قرارداد: آج کا پاکستان سیاسی، سماجی، اقتصادی و معاشی، اخلاقیات کی پستی، آئین و قانون اور انسانی حقوق کی پامالی اور کئی بحرانوں میں مبتلا ہے۔ آج پاکستان کے عوام مہنگائی، قوت خرید میں کمی، بے روزگاری اور غربت کی چکی میں پسے جا رہے ہیں۔ جبکہ ہمارے حکمران اپنی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں کا سہارا لیتے ہوئے ہماری موجودہ اور آنے والی نسلوں کو مزید قرضوں کی دلدل میں ڈالنے کا اہتمام کر رہے ہیں۔ ماضی و حال کے حکمرانوں کے خود پیدا کردہ حالات کار سے نمٹنے کی کوئی پالیسی یا منصوبہ بندی موجود نہیں۔
(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








