انہوں نے مل کر سودا کرنے کا فیصلہ کیا، دفتر میں بیٹھا اخبار پڑھ رہا تھا کہ دروازہ کھلتے ہی ایک انگریز لیڈی اپنے بیٹے کے ساتھ داخل ہوئی۔

ایک نئے مکان کی تلاش

مصنف: ع۔غ۔ جانباز
قسط:110
لاہور میں "ڈی ایچ اے فیز ون کے C بلاک" میں ایک محترمہ نے مکان برائے فروخت لگایا ہوا تھا۔ اُس کا سابقہ محلہ اور میرا چونکہ مغل پورہ گنج تھا۔ لہٰذا اُس سے میری کچھ شناسائی تھی۔ اب میں گاہک کی تلاش میں لگ گیا تو فاز ون، H بلاک میں واقع ایک دفتر کے مالک سے رابطہ کیا تو اُن کے پاس ایک گاہک تھا۔ چنانچہ ہم دونوں نے مل کر یہ ڈیل کرنے کی ٹھان لی۔ ہم دو تین دفعہ محترمہ سے ملے۔ لیکن مکان کی قیمت کے متعلق محترمہ میں ٹھہراؤ نہ تھا۔ آخر ایک دن میں نے اپنے ساتھی سے کہا کہ حوصلہ سے کام لیں اور میرے ساتھ جمے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: کیا چین بھارت کا پانی روک سکتا ہے؟ انڈس واٹر ٹریٹی معطل کر کے بھارت پاکستان کو کتنا نقصان پہنچا سکتا ہے؟ پاکستان کو کیا کرنا چاہیے؟ وہ باتیں جو لوگوں کو معلوم نہیں

ڈیل کے کامیاب مراحل

چنانچہ ہم تقریباً چھ سات گھنٹے محترمہ سے ڈیل کرنے کی سعی کرتے رہے اور آخر کار ہم نے میدان مار لیا اور محترمہ کے بیانیہ پر دستخط ثبت کروا کر ہی باہر نکلے۔ بعد میں وہ میرا ساتھی معتقد ہوگیا کہ ڈیل کرنے کا فن تو آپ سے سیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کرادی گئی

انگریز لیڈی کا پاکستان میں قیام

غالباً یہ وسط 1995ء کی بات ہے کہ میں اپنے مین بلیوارڈ ڈیفنس سوسائٹی میں سٹیٹ ایجنسی کے دفتر میں بیٹھا تھا۔ اخبار کے مطالعہ میں مصروف تھا کہ دفتر کا دروازہ کھلتے ہی ایک انگریز لیڈی پاکستانی لباس میں ملبوس قدم رنجہ فرمائیں۔ اُس کے ساتھ اُس کا 165 سال کا لڑکا بھی تھا۔ میں نے حسب عادت کھڑے ہو کر اُس کا استقبال کیا اور تشریف رکھنے کے لیے کہا۔ چنانچہ وہ دونوں ماں بیٹا بیٹھ گئے۔

وہ انگریز عورت گویا ہوئی کہ ہم انگلینڈ میں رہائش پذیر تھے اب ہمارا پاکستان میں رہائش اختیار کرنے کا ارادہ ہے۔ لہٰذا ہمیں ڈیفنس کے علاقے میں پہلے کرایہ پر گھر لے دیں اور پھر اسی آبادی میں پلاٹ لے دیں جس پر ہم گھر بنا کر مستقل رہائش اختیار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ایرانی قونصل خانے کا دورہ، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے انتقال پر اظہار تعزیت

مکان کی جانچ پڑتال

چائے وغیرہ کی آفر کی جس پر اُس نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اِس کی ضرورت نہیں۔ لہٰذا ہم دفتر سے باہر نکلے۔ میں اپنی گاڑی میں بیٹھ گیا اور اُن کو کہا کہ وہ مجھے فالو کریں۔ Y-Block، فیز 1 میں جا کر ایک مکان کے آگے میں نے گاڑی روک لی اور وہ محترمہ بھی اپنے بیٹے کے ساتھ گاڑی سے اُتر آئیں۔ 2 منزلہ مکان کی نچلی منزل دیکھنے کے بعد وہ اوپر والی منزل میں چڑھنے لگی تو کہنے لگی بیٹا نیچے ہی ٹھہرو میں سمجھا کہ مجھے بھی یہی سندیسہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے سکول کے باہر ڈیرے ڈالنے والے نشئیوں کو پکڑ کر گنجا کردیا

ذاتی خیالات اور تاثرات

چنانچہ میں اور وہ لڑکا وہیں ٹھہر گئے۔ جب میں نے وہاں کھڑے اُس لڑکے کی طرف توجہ کی تو اُس کا سراپا مجھے ایک عجیب بھنور میں دھکیل گیا۔ اُس کا ہر نقش کیا ریشمی ہاتھ، کیا سڈول سا جسم، لہراتے سنہری بال، منّور چہرہ، سارا سراپا ایک طلسماتی دنیا میں دھکیل گیا۔ میرے یوں ٹکٹکی باندھ کر دیکھنے سے غالباً وہ لڑکا کچھ گھبرایا اور منہ پھیر کر اُوپر کی منزل کی طرف دیکھنے لگا۔ اتنے میں اُس کی امّی نیچے آگئی اور وہ محترمہ یہ کہہ کر رُخصت ہوئی کہ وہ ایک دو دن میں بتائے گی。

یہ بھی پڑھیں: عالمی میڈیا سڈنی حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے پر معافی مانگے،عطا تارڑ

دفتر میں مزید ترقی

میں اپنے دفتر واپس آگیا لیکن میں اب بھی اپنے آپ کو عجیب سی کشمکش میں پا رہا تھا جیسے اُس لڑکے کی ایک انجانی گرفت ابھی ڈھیلی نہ پڑی ہو۔ اِس دفتر میں شکیل احمد کو اپنا اسسٹنٹ بنایا جو پرلے درجے کا شاطر آدمی تھا اور کاروبار میں معاون ثابت ہوا۔

نئی کاروباری راہیں

چونکہ یہ پلازہ نیا بن رہا تھا لہٰذا اس کی کلی خرید و فروخت، کرایہ داری سب ہماری ہی دسترس میں رہی۔ اسی دوران راولپنڈی میں "۔۔۔ٹاؤن" کا کاروبار پھلتا پھولتا رہا اور دھیرے دھیرے اُس میں حصّہ لینے لگے۔ اِس کا مالک بڑا ہی کامیاب کاروباری آدمی ثابت ہوا اور اُس نے نت نئے طریقے ایجاد کیے اور نشرو اشاعت کا ایک وسیع جال پھیلایا۔ پہلے درخواست دینے کے لیے فارم کی خریداری، پھر فارم جمع ہونے کے بعد فائل بن گئی۔ پھر فائل بکنے لگی۔ اور یہ دس دس بیس بیس ہاتھوں بِک کر اچھی بھلی رقم کی مالک بن بیٹھی۔ (جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...