وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم 17 اضلاع میں فری ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم 17 اضلاع میں فری ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پبلک ٹرانسپورٹ سے محروم 17 اضلاع میں فری ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان جلد دوبارہ دنیا کی 24 ویں معیشت بن کر ابھرے گا: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

فری ٹرانسپورٹ پائلٹ کی منظوری

اجلاس میں گوجرانوالہ، ملتان اور سیالکوٹ میں فری ٹرانسپورٹ پائلٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکارہ نے میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا

ٹرانسپورٹ کرائے اور اشیاء کی قیمتیں

اجلاس میں پنجاب میں ٹرانسپورٹ کرائے پر آئل پرائس کے اثرات کی رپورٹ پیش کی گئی، پیاز، ٹماٹر، آلو، کیلا اور دالوں سمیت 23 اشیاں خورونوش کے موجودہ نرخ کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں آٹے کا نرخ سندھ سے 427 روپے، خیبرپختونخوا سے 823 اور بلوچستان سے 790 روپے کم ہے جبکہ پنجاب میں بیشتر دالوں، پھلوں اور سبزیوں کے نرخ بھی دیگر صوبوں سے نسبتاً کم ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے پیرا کو صوبے بھر میں ایل پی جی کے نرخ ریگولیٹ کرنے اور فی کلو میٹر ٹرانسپورٹ کرایوں کا تعین کرنے کے لیے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں دیگر موضوعات پر بحث

اجلاس میں شجر کاری، کتے کے کاٹنے، زیبرا کراسنگ، اسٹریٹ لائٹس اور گرین بیلٹس پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے اوپن ڈرینج میں اموات کے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر محفوظ جوہڑ کی موجودگی ڈی سی کی ناکامی سمجھی جائے گی۔ اجلاس میں جون تک تمام اپ گریڈیشن اور بیوٹی فکیشن پراجیکٹس کی تکمیل کی ہدایت بھی کی گئی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...