کسی تہذیب کے خاتمے کی بات کرنا یا اسکی منصوبہ بندی کرنا ناقابلِ قبول ہے‘‘راہول گاندھی کی ٹرمپ پر کڑی تنقید

راہول گاندھی کا ردعمل

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی تہذیب ختم کرنے کی دھمکی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے جدید دنیا میں ناقابلِ قبول قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد شام چھوڑنے سے پہلے صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے، روسی حکام

ٹرمپ کی دھمکی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں راہول گاندھی نے ٹرمپ کی زبان اور ممکنہ اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی تہذیب کے خاتمے کا ذکر کرنا یا اس کی منصوبہ بندی کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب کا پانی کی بندش کے بعد ہیڈ مرالہ بیراج میں بہاؤ 3 ہزار 100 کیوسک رہ گیا۔

جنگوں کا المیہ

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ جنگیں المیہ ہوتی ہیں، لیکن یہ ایک حقیقت رہتی ہیں۔ تاہم، ایسی زبان یا اقدام جو تہذیب کے خاتمے کا تصور پیش کرے، جدید دنیا میں ناقابلِ قبول ہے۔ جوہری ہتھیاروں کا استعمال کسی بھی حالت میں جائز نہیں ہو سکتا۔

ایران کے خلاف دھمکی

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی، خونریزی، بدعنوانی اور اموات کی 47 سالہ تاریخ بالآخر ختم ہونے جارہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...