وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا نارویجن ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ناروے کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری کیلئے نامزدگی 3 سینئر ترین ججز میں سے ہوگی: مجوزہ ججز تقرری رولز جاری
خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا پارٹی قیادت کو اہم خط، اختلافات ختم کرکے آگے بڑھنے کا مشورہ
پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت
ناروے کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و امان کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا، اور قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔








