ٹرمپ یوٹرن لے سکتے ہیں: مشاہد حسین سید
اسلام آباد میں مشاہد حسین سید کا بیان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ٹرمپ جنگ میں پھنس چکا ہے اور ایران ڈو اور ڈائی کے لیے تیار ہے۔ لوگوں کو امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ یوٹرن لے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
یواین سیکیورٹی کونسل میں چین کا موقف
’’دنیا نیوز‘‘ کے پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ یواین سیکیورٹی کونسل میں چین نے اصولی موقف اپنایا ہے۔ لوگوں کو امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ یوٹرن لے سکتے ہیں۔ نیتن یاہو سپائلر ہیں، جب کہ ایران آبنائے ہرمز کو نہیں کھولے گا۔ ایران ڈو اور ڈائی کے لیے تیار ہیں، پاکستان نے سعودی عرب پر حملے کی مذمت کی ہے، پاکستان کا تاحال ثالث کا رول قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اے پنجاب نے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی
امریکہ کی جنگی صورتحال
مشاہد حسین سید نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غیر مناسب بیانات اور بڑھکیں مارتے رہتے ہیں، امریکی صدر فیس سیونگ چاہتے ہیں۔ امریکہ کے روزانہ جنگ کی وجہ سے 2 ارب ڈالر خرچ ہو رہے ہیں، اُنہیں جنگ سے نکلنے کے لیے کوئی نہ کوئی بہانہ چاہیے۔
بھارتی رویے پر تنقید
مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ امریکی صدر پھنسا ہوا ہے اور مایوسی کا شکار ہیں، جب کہ بھارت کو پاکستان کی خوشحالی اور عزت اور احترام سے نفرت ہے۔ بھارتی مسلم دشمن اور تعصب والے لوگ ہیں۔








