ٹرمپ کی ڈیڈ لائن میں چند گھنٹے باقی، شہباز شریف کی 2 ہفتوں کی مہلت کی اپیل
اسلام آباد کی تازہ ترین خبریں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرمپ کی ڈیڈ لائن میں چند گھنٹے باقی رہ گئے۔ ایسے میں وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے مزید 2 ہفتوں کی مہلت کی اپیل کردی، انہوں نے ایران سے بھی جذبہ خیر سگالی کے تحت 2 ہفتوں کیلئے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی: دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک
وزیراعظم کا اہم بیان
وزیراعظم شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے حوالے سے ایکس پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں بتدریج، مضبوطی اور مؤثر انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں اور امید ہے کہ یہ کوششیں جلد ٹھوس نتائج دے سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ
عالمی برادری سے اپیل
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ سفارتکاری کو کامیاب ہونے کا موقع دیا جائے، اور اسی مقصد کے تحت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی کہ وہ اپنی مقرر کردہ ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کریں تاکہ مذاکراتی عمل بغیر کسی دباؤ کے آگے بڑھ سکے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے سبزی، پھل اور دیگر چیزیں فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دےدیا
ایران سے خیرسگالی کی درخواست
وزیراعظم نے ایران سے بھی خلوصِ نیت کے ساتھ مطالبہ کیا کہ وہ خیرسگالی کے جذبے کے تحت آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کے لیے کھول دے تاکہ خطے میں کشیدگی کم ہو اور اعتماد سازی کو فروغ ملے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک مزید انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، سیاست میں اختلاف ہوسکتا ہے دشمنی نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
جنگ بندی کی درخواست
انہوں نے مزید کہا کہ تمام متحارب فریقین دو ہفتوں کے لیے مکمل جنگ بندی کریں تاکہ سفارتی کوششوں کو نتیجہ خیز انجام تک پہنچایا جا سکے، جو خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے۔
ٹرمپ کی ڈیڈ لائن
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقی وقت کے مطابق آج رات 8 بجے تک آبنائے ہرمز کھولنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ یہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح کے 5 بجے کا ٹائم ہے۔ صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز نہ کھولنے کی صورت میں پلوں اور پاور پلانٹس کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی.








