صدر ٹرمپ پاکستان کے وزیراعظم کی اپیل سے باخبر ہیں، جلد رد عمل دیں گے : ترجمان وائٹ ہاؤس
ٹرمپ پاکستان کے وزیراعظم کی اپیل سے باخبر
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل سے باخبر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ہمیشہ مثبت سفارتکاری اور بات چیت کو اولین ترجیح دی ہے: ممتاز زہرہ بلوچ
صدر ٹرمپ جلد رد عمل دیں گے
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم کی اپیل پر جلد رد عمل دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف شخصیت نے مجھے تیسری بیوی بننے کے لیے زمین جائیداد کی پیشکش کی، ملائیشین اداکارہ ’ایمی نورٹینی‘ کا انکشاف
ایران کا بھی جائزہ لینے کا اعلان
ادھر سینئر ایرانی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ایران وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اہم مسئلے پر گفتگو ہو رہی ہے، سینیٹ سیشن آج بھی لائیو سٹریم نہیں ہو رہا: شیری رحمان نے احتجاج ریکارڈ کرادیا
ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں 2 ہفتے توسیع کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آشا بھوسلے کی آواز ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں گونجتی رہے گی: نریندر مودی
سوشل میڈیا پر وزیراعظم کا پیغام
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پُرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور جلد ٹھوس نتائج سامنے آنے کا امکان ہے۔
سفارتکاری کو موقع دینے کی درخواست
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں امریکی صدر سے درخواست کی کہ سفارتکاری کو موقع دینے کے لیے ڈیڈ لائن میں 2 ہفتوں کی توسیع کی جائے۔ وزیراعظم نے جذبۂ خیر سگالی کے تحت ایران سے آبنائے ہرمز کو 2 ہفتوں کے لیے کھولنے کی بھی درخواست کی۔








