حالیہ جنگ میں واضح ہوگیا امریکہ خلیجی ریاستوں کا تحفظ نہیں کرسکتا، ان ممالک میں امریکی اڈے اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے ہیں،حافط نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان کا اہم بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ ایران جنگ بندی پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا اہم وڈیو بیان سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے

ایرانی قوم کے عزم کا اعتراف

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ عارضی جنگ بندی پر ایرانی قوم کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ حکومت نے عارضی جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا، پوری پاکستانی قوم مبارک آباد کی مستحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تنازعہ: راولپنڈی میں دو افراد کا قتل، اڑھائی لاکھ روپے کی کہانی

پاکستان کا کردار اور تعلقات کی مضبوطی

حکومت نے گلف میں جاری کشیدگی کو نارملائز کیا اور بڑی کامیابی حاصل کی۔ امریکہ اسرائیل کے پپٹ کے طور پر کام کررہا ہے، صہیونی دنیا بھر میں امریکہ کو استعمال کررہے ہیں۔ دنیا بھر میں باضمیر انسان امریکی دہشتگردی کے خلاف ہیں۔

پاکستان کا کردار بہت اہم ہوگیا ہے۔ پاکستان کو سب کے ساتھ مستحکم تعلقات رکھنے ہیں اور باہمی تجارتی تعاون کو بڑھانا ہے۔ ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کا عمل شروع کیا جائے۔ خلیجی ممالک اور ایران کے ساتھ آزاد تجارت اور ملکی گیس و پیٹرول کی ضروریات کو پورا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھتیجے کا فون آیا تھا، وہ کہہ رہا تھا مجھے بچاؤ، مجھے بچاؤ، ہر طرف آگ ہے، عمارت کے باہر بیٹھے چچا کی نجی ٹی وی سے گفتگو

دفاعی معاہدے میں توسیع

پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ترکیہ اور ایران کو شامل کیا جائے اور خلیجی ممالک رضاکارانہ شریک ہوں۔

امریکہ کی ناکامی اور عالمی تعاون کی ضرورت

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ جنگ میں واضح ہوگیا ہے کہ امریکہ خلیجی ریاستوں کا تحفظ نہیں کرسکتا۔ خلیجی ممالک میں امریکی اڈے اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لیے ہیں۔ انسانیت کے تحفظ کے لیے چین، روس کو آن بورڈ لے کر بلاک قائم کیا جائے۔ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود لبنان پر اسرائیلی دہشگردی قابل مذمت ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...