ڈاکٹر نجمہ افضل خان صوبائی محتسب مقرر
صوبائی خاتون محتسب کی تقرری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتِ پنجاب نے خواتین کو ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے کے قانون 2010 کے تحت ڈاکٹر نجمہ افضل خان کو صوبائی خاتون محتسب (Ombudsperson) مقرر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
اس تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے اور ڈاکٹر نجمہ افضل خان فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ ان کی مدتِ تعیناتی 4 سال مقرر کی گئی ہے۔
مزید معلومات
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی تقرری سے متعلق شرائط و ضوابط بعد ازاں علیٰحدہ طور پر جاری کیے جائیں گے۔








