امریکا کی جانب سے جنگ بندی اعلان کے کچھ ہی دیر بعد ایران کی لاوان آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا، الجزیرہ نیوز
ایران کی لاوان آئل ریفائنری پر حملہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کی جانب سے جنگ بندی اعلان کے کچھ ہی دیر بعد ایران کی لاوان آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا، جہاں حملے کے بعد آگ لگ گئی تاہم عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: درست ویزا کے حامل افراد کے علاوہ تمام افغان شہریوں کی وطن واپسی لازم ہے:محکمہ داخلہ پنجاب
تفصیلات
الجزیرہ کے مطابق نیشنل ایرانی آئل ریفائننگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے لاوان جزیرے پر واقع آئل ریفائنری کو صبح 06:30 جی ایم ٹی پر نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد سیفٹی اور فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہو گئیں اور آگ پر قابو پانے اور تنصیب کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ٹویٹر پر جاری اطلاعات
An oil refinery on Iran’s Lavan Island was hit this morning at 06:30 GMT after the ceasefire announcement, according to the National Iranian Oil Refining and Distribution Company.
LIVE updates: https://t.co/9YvbvxfUvc pic.twitter.com/9pteNqTCdc
— Al Jazeera English (@AJEnglish) April 8, 2026








