وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بصیرت نے پاکستان کو عالمی ’’سپر ہیرو‘‘ بنا دیا ہے، کائنات رضا
آرمی چیف اور وزیراعظم کی قیادت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایڈوائزر کائنات رضا نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت کو وطنِ عزیز کا نجات دہندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب دنیا کے افق پر خطرات کے بادل چھائے تھے، تب ان دو رہنماؤں کی بصیرت اور فولادی عزم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کو ایک بڑی تباہی سے بچایا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم کا حماس کے غزہ چیف محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ
پاکستان کی کامیاب سفارت کاری
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے محض ایک سال کے مختصر عرصے میں دشمن بھارت کو عبرت ناک شکست دینے کے ساتھ ساتھ اپنی کامیاب ترین سفارت کاری کے ذریعے عالمی سطح پر ایک 'سپر ہیرو' ریاست کے طور پر اپنی دھاک بٹھائی ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
بزنس کمیونٹی کا عزم
کائنات رضا نے مزید کہا کہ آج پاکستان کی پوری بزنس کمیونٹی اپنے ان عظیم لیڈروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم سب مل کر وطنِ عزیز کو معاشی طور پر ایک ناقابلِ تسخیر قوت بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔








