ٹرمپ کے ’’پسندیدہ فیلڈ مارشل‘‘ نے انہیں بحران سے کیسے نکالا؟
عالمی امن ساز کا خطاب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی جریدے دی ٹیلی گراف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کروانے پر ’’بین الاقوامی امن ساز‘‘ کا خطاب دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک کی اسمبلی رکنیت بحال
عاصم منیر: ایک غیر معمولی شخصیت
دی ٹیلی گراف کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کا ’’پسندیدہ فیلڈ مارشل‘‘ کہا جاتا ہے۔ امریکی صدر نے انہیں ’’عظیم جنگجو، انتہائی اہم شخصیت اور غیر معمولی انسان” قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا اہم اقدام: وائٹ بال کے ٹاپ پرفارمرز 3 سے 5 جون تک لاہور طلب
امریکی صدر کی تعریف
حالیہ پیش رفت کے بعد امریکی صدر اب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اور بھی معترف ہو گئے ہیں، جنہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان نازک اور عارضی جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان میں اس ثالثی کی کوشش کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے، اور ماہرین امید کرتے ہیں کہ اس سے پاکستان کی عالمی ساکھ اور اہمیت میں اضافہ ہوگا۔
پس پردہ مذاکرات
پاکستانی اہم سرکاری ذرائع نے دی ٹیلی گراف کو بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور مشرقِ وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے ساتھ مل کر ہفتوں کی پسِ پردہ مذاکرات کے بعد یہ معاہدہ حاصل کیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے چین کو بھی قائل کیا تاکہ ایران کو معاہدے پر رضامند کرنے میں مدد مل سکے۔
Pakistan’s army chief has become an unlikely ‘global peacemaker’ by brokering fragile peace between US and Iran
Find out more about Asim Munir below ⤵️https://t.co/eKRLPaHwlT pic.twitter.com/YOQ1XBbwUm
— The Telegraph (@Telegraph) April 8, 2026








