مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد ایئرلائنز کی پروازیں بحال ہونا شروع
جنگ بندی کے بعد ایئرلائنز کی پروازوں کی بحالی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد ایئرلائنز کی پروازیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قیدی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا
جزیرہ ایئر کی پروازوں کی واپسی
کویت سے جزیرہ ایئر کی پاکستان کیلئے پروازیں آج سے بحال ہوگئیں۔ یکم مارچ کے بعد جزیرہ ایئر کی پہلی پرواز کویت سے لاہور پہنچی۔
پرواز میں مسافروں کی تعداد
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوارتھے۔








