اسٹیٹ بینک نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے مارچ میں وطن بھیجی گئی ترسیلات زر کا ڈیٹا جاری کر دیا
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹیٹ بینک نے اوورسیز پاکستانیوں کی وطن بھیجی گئی ترسیلات زر کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں سے قابل ذکر ڈالرز موصول ہوئے، مارچ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 83 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہر شہری پر کتنا قرض ہے؟ حیرت انگیز انکشاف
ترسیلات زر میں اضافہ
اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 17 فیصد اضافہ ہوا، تاہم سالانہ بنیاد پر 5.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارچ میں سب سے زیادہ زرمبادلہ سعودی عرب سے 92 کروڑ ڈالر وطن آیا، جبکہ یواے ای میں مقیم پاکستانیوں نے مارچ میں 82 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔ مارچ میں برطانیہ سے پاکستانیوں نے تیسری بڑی رقم 59 کروڑ ڈالر وطن بھیجی۔
امریکہ سے ترسیلات
امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے 36 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ وطن بھیجا۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں پاکستان کو 30 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جو کہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کی ترسیلات زر کے مقابلے میں 8 فیصد اضافہ ہے۔








