پاکستان کو دانشمندی، عزم اور امن کیلیے ثابت قدمی کیساتھ قیادت کرنے پر فخر ہے: صدر مملکت
صدر مملکت کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو دانشمندی، عزم اور امن کے لیے ثابت قدمی کے ساتھ قیادت کرنے پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پیش کردی گئی
خلیجی تنازع میں جنگ بندی کا خیر مقدم
اسلام آباد سے جاری بیان میں آصف زرداری نے خلیجی تنازع میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایئر لائن کا انوکھا کارنامہ، کینیڈا کے سفر پر ایسا جہاز بھیج دیا جسے وہاں اترنے کی اجازت نہیں، واپس دہلی لانا پڑا
پاکستان کی کوششیں
صدر مملکت نے کہا کہ یہ بروقت قدم ہے جو بات چیت، تحمل اور مستحکم علاقائی ماحول کے لیے ضروری ہے۔ پاکستان نے کشیدگی میں کمی کے لیے نیک نیتی سے مسلسل کام کیا۔ ہم نے یہ خطے اور انسانیت کی بہتری کے لیے کیا جب دنیا سنگین تباہی کے قریب تھی۔ پاکستان کو دانشمندی، عزم اور امن کے لیے ثابت قدمی کے ساتھ قیادت کرنے پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پیٹرول 150 سے 200 روپے ہو جائے تو کیا ونڈ فال پروفٹ ہوگا؟ عدالت کا وکیل استفسار
قیادت کا شکریہ
صدر مملکت نے واشنگٹن، تہران، اسلام آباد اور خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب کی قیادت کو بھی سراہا۔ صدر نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی انتھک کوششوں کو بھی سراہا۔
عالمی تعاون کی اہمیت
صدر آصف زرداری نے برادر چین، سعودی عرب، ترکیے، قطر، مصر اور دیگر جی سی سی ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا اور جنگ بندی کو پائیدار مذاکرات، اعتماد سازی اور پرامن حل کے لیے مضبوط کیا جانا چاہیے۔








