یہ موقع آسمان سے آیا ہے، گنوانا نہیں چاہیے،پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد:محمود خان اچکزئی
محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں خطاب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی پاگل ہی ہوگا جو اس کامیابی پر خوش نہ ہو، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد۔ یہ موقع آسمان سے آیا ہے، گنوانا نہیں چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: نائیک سیف علی جنجوعہ شہید( نشان حیدر )کا آج 76واں یوم شہادت
حکومت کی غیر مشروط حمایت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھاکہ تمام اکابرین کو ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے۔ ہمارے اختلافات بہت زیادہ ہیں لیکن ان حالات میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ہم خیر اور تقویٰ کے طور پر حکومت کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔ ہم اتنے جاہل نہیں، ہم تعاون کریں گے، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد۔ پاکستان دنیا کی نعمتوں سے بھرا پڑا ہے، پھر ہم کیوں بھیک مانگتے ہیں؟ یہ موقع آسمان سے آیا ہے، اسے گنوانا نہیں چاہیے۔ اس وقت ٹرمپ کی انا مسئلہ ہے، وہ سمجھتے تھے کہ ایران سرینڈر کر جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی کا ذکر
محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اس ملک کا رہنے والا ہے، اس سے بات کریں، ہم جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملیں گے اور انہیں اپنی باتوں پر راضی کرلیں گے۔ آج تک جتنی بھی تحریکیں چلی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ مقبولیت ملی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالنا جرم ہے اور خواجہ آصف الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کریں۔








