امریکہ ایران جنگ بندی کرانے پر اٹلی کےسابق وزیراعظم نےپاکستان کو نوبیل انعام کا حقدار قرار دیدیا
پاکستان کا مثبت کردار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پوری دنیا امریکہ ایران جنگ بندی میں پاکستان کے مثبت کردار کی معترف ہوگئی۔ اٹلی کے سابق وزیراعظم اور یورپی کمشنر پاؤلو جینٹی لونی نے امریکا ایران جنگ بندی کرانے پر پاکستان کو نوبیل انعام کا حق دار قرار دے دیا۔ پاؤلو جینٹی لونی نے امریکا ایران جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی حکومت کی ریل لائنوں کی تعمیر اور قندھار تک منصوبہ
عالمی ردعمل
ایکس پر اپنے بیان میں پاؤلو جینٹی لونی نے کہا کہ ان کے نزدیک موجودہ صورت حال میں نوبیل انعام کا اصل حق دار شاید پاکستان ہے۔ ان کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر اور اردن نے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔ چین، روس اور یورپ سمیت عالمی طاقتوں نے امریکہ ایران جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے بیان دیا کہ چین نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے حصول کے لیے اپنی کوششیں کی ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے جنگ بندی کو پائیدار امن معاہدے میں تبدیل کرنے کو اہم قرار دیا۔ فرانسیسی صدر نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے لبنان کی صورت حال کو تشویش ناک قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے کن ممالک کے لیے فضائی آپریشن منسوخ کر دیا؟ جانیے
پاکستان کی حمایت
جرمن چانسلر نے جنگ بندی معاہدہ کرانے پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔ ترکی نے اسلام آباد میں مذاکرات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ آسٹریلیا، مصر اور ملائیشیا نے بھی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ روس نے امید ظاہر کی ہے کہ مذاکرات کے لیے ایران اور امریکہ کے براہ راست رابطے قائم ہوں گے، اور اب امریکہ کے پاس یوکرین کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے مزید وقت اور گنجائش ہوگی۔
بین الاقوامی رہنماؤں کا خیرمقدم
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے بھی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔








