امریکی وفد کب پاکستان پہنچے گا اور اس میں کون کون شامل ہو گا؟ ذرائع نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں۔
امریکی وفد کا پاکستان دورہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی وفد کب پاکستان پہنچے گا اور اس میں کون کون شامل ہوگا؟ ذرائع نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: 35 سال جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے کراچی پر حکمرانی کی، شہر قائد کو اس حال تک پہنچانے والی یہ دو جماعتیں ہیں، عبدالقادر پٹیل
وفد کی آمد
''جنگ'' نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس رات گئے پاکستان پہنچیں گے، ان کے ہمراہ اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر بھی پاکستان آئیں گے۔ امریکی وفد میں معاونت کے لیے شامل 23 ارکان پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، وفد کے ارکان میں سیکیورٹی ماہرین اور ٹیم کے ارکان بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے کے نظام کی کمپیوٹرائزیشن اور امریکہ سے آنے والے انجنوں کی تربیت کی ضرورت
ایران کے اہم عہدیداران کی آمد
ایران کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی کل رات گئے اسلام آباد پہنچیں گے.
مذاکرات کی تفصیلات
دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد میں ہفتے کی صبح بات چیت کرے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں، مذاکراتی ٹیم میں جے ڈی وینس، وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے، مذاکرات کا پہلا راؤنڈ ہفتے کو ہوگا۔








