کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ٹرمپ نے غیر متوقع صورتحال پر ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم جارحیت کا وار خالی نہیں جانے دیں گے، بھرپور جواب دیں گے: وزیر دفاع
حملوں کی تیاری
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ معاہدے تک امریکی بحری جہاز، ائیر کرافٹ اور فوجی اہلکار ایران کے اردگرد موجود رہیں گے جب کہ کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو دوبارہ حملے شروع ہوجائیں گے، یہ حملے پہلے سے زیادہ بڑے اور طاقتور ہوں گے جسے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نے ہانیہ عامر کو پاکستان کے لیے خواتین کی خیرسگالی کی سفیر مقرر کردیا
جوہری ہتھیاروں کا معاملہ
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پہلے ہی طے ہو چکا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔
امریکی فوج کی تیاری
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج اس دوران اپنی بھرپور تیاری اور آرام کر رہی ہے، امریکی فوج درحقیقت اپنی اگلی فتح کی منتظر ہے۔








