اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے باوجود وفد آج اسلام آباد پہنچ رہا ہے، ایرانی سفیر
ایرانی وفد کا اسلام آباد دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے اسلام آباد میں تعینات سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے باوجود وفد آج اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں اسلام آباد کی اہم عمارتوں پر فوج کی قانونی تعیناتی کیخلاف پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار
سفارتی اقدام اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کی وجہ سے ایرانی رائے عامہ کے شکوک و شبہات کے باوجود وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایران کے تجویز کردہ 10 نکات پر مبنی سنجیدہ مذاکرات کے لیے ایرانی وفد آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔
ٹوئٹر پر بیان
Despite skepticism of Iranian public opinion due to repeated ceasefire violations by Israeli regime to sabotage the diplomatic initiative, invited by Hon. PM Shehbaz Sharif, Iranian delegation arrives tonight in Islamabad for serious talks based on 10 points proposed by Iran.
— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) April 9, 2026








