نائب وزیراعظم اسحاق ڈارا ور سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اظہار تشویش
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا تمام شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماوں نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امن اور استحکام کی ضرورت
ترجمان کے مطابق، وزرائے خارجی نے جنگ بندی کے احترام اور عملدرآمد پر زور دیا، اور دونوں رہنماوں نے خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اسحاق ڈار نے پائیدار امن کے لیے سعودی عرب کی حمایت کو سراہا۔








