پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کر دی
پاسنگ پرسنٹیج میں رعایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں خالی نشستوں کو بھرنے کیلئے پاسنگ پرسنٹیج میں 3 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا بڑی کارروائی، غیر قانونی کال سنٹرز سے رشوت وصول کرنے کے الزام میں این سی سی آئی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد حیدر پرمقدمہ درج
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا فیصلہ
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لیے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں 3 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم ڈیلرز نے 27 مارچ سے ملک بھر میں پٹرول پمپس غیرمعینہ مدت تک بند کرنے کی دھمکی دیدی
تبدیلیاں اور نئے پاسنگ مارکس
نوٹیفکیشن کے مطابق ایم بی بی ایس کے لیے پاسنگ پرسنٹیج 55 فیصد سے کم کر کے 52 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے پاسنگ مارکس 50 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد مقرر کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: او جی ڈی سی ایل کا سندھ اور خیبرپختونخوا سے گیس کی اہم دریافت کا اعلان
داخلوں کی ہدایات
پی ایم ڈی سی نے تمام جامعات کو ہدایت کی ہے کہ داخلوں کا عمل 15 اپریل تک مکمل کیا جائے اور پہلے سے اہل امیدواروں کو ترجیح دی جائے، اعلامیے کے مطابق اگر نشستیں خالی رہ جائیں تو ہی نئی رعایت کا اطلاق کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں شبِ معراج آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
طلبہ کی فیسوں میں کمی
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے مستحق طلبہ کی فیسوں میں کمی کی بھی ہدایت دی ہے اور واضح کیا ہے کہ داخلوں میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
فیسوں کی نگرانی
نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ مقررہ فیس سے زائد وصول کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








