وزیراعظم کی ٹوئٹ پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سرکاری ترجمان کی وضاحت

وزیراعظم کے ٹوئیٹ پر پروپیگنڈا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے امریکا ایران جنگ بندی کے حوالے سے ٹوئیٹ کے بعد میڈیا میں بعض عناصر کی طرف سے ایک پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔ جب اس سلسلے میں اس نمائندے نے سرکاری ذرائع سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ٹوئیٹ کے حوالے سے جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی کار کو حادثہ

ٹوئیٹ کی وضاحت

روزنامہ جنگ کے مطابق رات گئے جب اس سلسلے میں ایک سینیئر بیوروکریٹ سے معلوم کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ٹویٹر ہینڈل ان کی ٹیم دیکھتی ہے اور اس ٹیم کو مختلف مواقع پر الگ الگ ڈرافٹ ٹوئیٹ کرنے کے لیے بھیجے جاتے ہیں۔ کچھ ڈرافٹ پر لکھا ہوتا ہے "for the perusal of PM Pakistan" جبکہ بعض پر لکھا جاتا ہے "for the attention of prime minister of Pakistan"۔ کچھ پیغامات پر "Pakistan's pm messages" بھی لکھا جاتا ہے۔ جس ٹیم نے یہ ٹوئیٹ ڈرافٹ ملنے کے بعد کیا اسے اپنی غلطی کا فوراً احساس ہو گیا اور ایک منٹ بعد ہی یہ ٹویٹ ٹھیک کر کے دوبارہ کر دیا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسی غلطیوں کو ٹھیک کر لیا جاتا ہے، اس سے پہلے ادوار میں پاکستان میں بھی کئی بار اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ کا مثبت پیغام

اس سرکاری افسر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے اسی ٹوئیٹ کے بعد ایران کے وزیر خارجہ نے ایک مثبت پیغام بھیجا اور جنگ بندی پر اپنی آمادگی ظاہر کی۔ افسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فریقین کو مذاکرات پر لانے کی جو کوششیں کی ہیں وہ قابل تعریف ہیں اور انہی کوششوں کے نتیجے میں امریکا، ایران، سعودی عرب اور چین سمیت دیگر ممالک نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف بھی کی ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...