سعودی عرب میں سفیرِ پاکستان اور گورنر مدینہ منورہ کے درمیان ملاقات
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی ملاقات
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں باہمی امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی گہرے مراسم سمیت دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں بھی پاک سعودی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔








