مفتاح اسماعیل کا ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر اعتراض، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے جواب دیدیا

مفتاح اسماعیل کے اعتراضات کا جواب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر اعتراض کا جواب دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: پڈعیدن: مال بردار ٹرین کی 11 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

میزبان کی گفتگو میں علی پرویز ملک کا ردعمل

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام میں میزبان مینزے جہانگیر سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہاکہ مفتاح اسماعیل میرے بھائیوں کی طرح ہیں، انہوں نے ہماری ساتھ کام بھی کیا ہے، آج بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت اسی فارمولے پر طے ہو رہی ہے جو ان کے دور میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراطلاعات سندھ کا اورنج اور گرین لائن بس سروسز کو سائٹ انڈسٹریل ایریا سے جوڑنے کا اعلان

مفتاح اسماعیل کی صورتحال پر تبصرہ

وزیر پیٹرولیم کاکہنا تھا کہ آج انہیں صرف نہال ہاشمی کی شکل دیکھ کر پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہوں، میرا خیال ہے شاہد وہ سمجھتے ہوں کہ اگر وہ پارٹی میں ہوتے تو وہ اس پوزیشن پر ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا برونائی کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فارمولے میں کوئی تبدیلی؟

علی پرویز ملک کاکہنا تھا کہ میرا بنیادی سوال ایک ہے کہ آیا اس فارمولے میں کوئی تبدیلی ہوئی؟ اگر وہ فارمولا غلط تھا تو وہ اس وقت بھی غلط تھا جب وہ وزیر خزانہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی II ‘‘کا انعقاد

پیٹرولیم مصنوعات کا بحران

وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ آج جب دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران تھا اور کسی جگہ پر مل نہیں رہا تھا، تو اس وقت آپ یہ بحث کھولنا چاہتے تھے کہ مفتاح اسماعیل جب فارمولے کے تحت قیمت طے کرتا تھا، اسی فارمولے کو آج چلانا چاہئے کہ نہیں چلانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: انہوں نے چٹھی میرے سامنے پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دی، میں ان کا شکریہ ادا کرکے واپس آیا اور شکوہ کیا”استاد  آپ نے حماقت کروا دی“

پاکستان کی صورتحال میں بہتری

علی پرویز ملک کاکہنا تھا کہ آپ یہی چاہتے تھے کہ یہاں پر لڑائیاں، مار کٹائی ہواور لوگوں کی قطاریں لگیں جو دنیا میں نظر آ رہی ہیں، کیا آپ چاہتے ہیں کہ وہی قطاریں پاکستان میں بھی نظر آئیں، کیا انہیں اس چیز کا غصہ تھا کہ پاکستان میں صورتحال قدرے بہتر کیوں چل رہی ہے؟

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیزل کی قیمت میں زیادہ اضافہ ہوا، اس پر پی ڈی ایل کو زیرو کردیا گیا، کاربن سپورٹ لیوی ڈھائی روپے لگی ہوئی ہے، وہ وہیں پر قائم ہے، کسٹمز ڈیوٹی بھی وہی ہے جو مفتاح اسماعیل کے دور میں تھی، اس میں کیا غلط ہوا یا صحیح ہو گیا؟

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...