آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
موسم کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیت کی جانب دوڑتے زمبابوے کے کھلاڑی ایک انچ کی قلیل فاصلے پر پویلین کی طرف مڑ گئے
خیبرپختونخوا کے لئے پیشگوئی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم محکمہ موسمیات نے چترال، دیر، سوات، کالام، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ اور ہنگو میں چند مقامات پر بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔
پنجاب اور دیگر صوبوں کی صورتحال
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک رہے گا۔








