عثمان طارق نے پی ایس ایل 11 میں اپنا ہدف بتادیا
عثمان طارق کی خصوصی بات چیت
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عثمان طارق کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کراچی میں کنڈیشنز سپنرز کو سپورٹ کریں گی، ہدف یہی ہے کہ اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو قانون کے مطابق جیل میں تمام سہولیات دستیاب ہیں، ترجمان جیل خانہ جات
ٹیم کی توقعات اور ذمے داری
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کوئی ایک وکٹ نہیں، سب ہی بیٹرز کی وکٹ پر نظریں ہیں، جب ٹیم کو آپ سے توقعات ہوتی ہیں تو یہ ذمے داری کا احساس اہم ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ میں ٹینکر ٹکرانے سے 4 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، وزیراعظم مریم نواز کا اظہارِ افسوس
انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ
عثمان طارق کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل کر پلیئر کا اعتماد کافی بہتر ہو جاتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹرز سے لیگ کرکٹ میں توقعات بڑھ جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہارس اینڈ کیٹل شو تقریبات پر 1 ارب 90 کروڑ روپے کا تخمینہ
پرفارمنس کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ ٹاپ لیول کرکٹ میں آپ کا نام نہیں بلکہ آپ کی پرفارمنس اہم ہوتی ہے، آپ جتنا بڑا بھی نام ہوں، اگر اچھی بولنگ نہیں ہوگی تو رزلٹ نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ
اپنے ایکشن کا اثر
ان کا کہنا ہے کہ اپنے ایکشن کے اثر کی بنیاد پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر انحصار کرتا ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ بیٹر کو اس کے سٹرانگ زون کے بجائے اپنے پلان کے مطابق کھلاؤں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تبدیلیاں
عثمان طارق نے کہا کہ آج کل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کافی بیٹنگ فرینڈلی ہو گئی ہے، آج کل کی کنڈیشنز میں بولرز کو کافی دماغ لگانا ہوتا ہے، بیٹر کے لیے میچ کی سیچیوشن کے مطابق گیندیں پلان کرتا ہوں۔








