عالمی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستا، خام تیل مہنگا ہو گیا
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی کمپنی نے اڑنے والی الیکٹرک کار متعارف کرادی
سونے کی قیمت میں کمی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 718 ڈالر فی اونس کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کی کتوں اور بلیوں کو نہ مارنے کی ہدایت
چاندی کی قیمت میں کمی
چاندی کی قیمت بھی ایک ڈالر سے زائد کمی کے ساتھ 74 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت 3 فیصد بڑھ کر 97 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے، جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.2 فیصد اضافہ ہو کر 96.86 ڈالر فی بیرل پر فروخت جاری ہے۔








