سونے کی قیمت میں 9500روپے فی تولہ کمی
سونے کی قیمت میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور علاقائی سطح پر سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ایک روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں گلی میں کھڑی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا اوباش گرفتار
سونے کی قیمت میں نمایاں تبدیلیاں
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 9500 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونا 8 ہزار 145 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی
چاندی کی قیمت میں کمی
ادھر چاندی کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی، چاندی کی قیمت کم ہوکر 7 ہزار 884 روپے فی تولہ ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 95 ڈالر سستہ ہونے سے قیمت 4723 ڈالر ہو گئی۔








