بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
تمیم اقبال کی نئی ذمہ داریاں
ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کھلاڑیوں کے تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا پاکستان، سعودی عرب مشترکہ دفاعی معاہدہ کا خیرمقدم
مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے لئے اضافہ
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے صدر اور بورڈ کی ایڈ ہاک کمیٹی کے کنوینر تمیم اقبال کے حکم پر مینز اور ویمنز دونوں کرکٹرز کی فیسز میں اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ٹیلیفونک گفتگو
ڈومیسٹک کرکٹرز کے لئے نئے ریٹس
بورڈ حکام کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹرز کے تنخواہوں میں 30 ہزار اور میچ فیس میں 25 ہزار ٹکا کا اضافہ کیا گیا، جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں گریڈ بی کی تنخواہوں میں 15 ہزار اور گریڈ سی کی تنخواہوں میں 5 ہزار ٹکا کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ نے 2 نئی فلمیں بنانے کا اشارہ دے دیا
ویمنز کرکٹرز کے فوائد
اس کے علاوہ ویمنز کرکٹرز کی تنخواہوں میں 10 ہزار ٹکا کا اضافہ منظور کیا گیا، اور ویمنز کرکٹرز کے ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس میں 5 ہزار اور ون ڈے کی فیس میں 10 ہزار ٹکا کا اضافہ کیا گیا۔
نئے صدر کی تقرری
واضح رہے کہ بنگلا دیشی حکومت نے منگل کو امین الاسلام کی قیادت میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کے بعد تمیم اقبال کو بی سی بی کا نیا صدر مقرر کیا تھا۔








