اسلام آباد میں مخصوص امتحانی مراکز پر آج اور کل امتحانات ملتوی
امتحانات کی ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) میں جاری سفارتی سرگرمیوں کی وجہ سے ریڈ زون میں موجود 3 امتحانی مراکز پر آج اور کل ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جھنگ میں ظالم باپ نے کلہاڑی کے وار سے 16 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا، بیٹا شدید زخمی، حنا پرویز بٹ کا نوٹس
ریڈ زون میں امتحانی مراکز
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق:
- اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز جی 6 فور میں سینٹر اے اور بی میں امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں۔
- اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز پرائم منسٹر سٹاف کالونی جی 5 میں بھی نو اور دس اپریل کو شیڈول امتحان نہیں ہوگا۔
نئے شیڈول کا انتظار کریں
نوٹیفکیشن میں متعلقہ طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے شیڈول کا انتظار کریں۔








