ملک میں 81 لاکھ سے زائد سمز ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر فعال ہونے کا انکشاف

اسلام آباد میں سمز کی حیثیت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں 81 لاکھ سے زائد سمز ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نادرا نے شہریوں کو اپنے شناختی کارڈز کی فوری تجدید کرانے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی میں ڈپریشن جیسے عام مرض کا خطرہ کم کرنے کا آسان طریقہ جانیں

نادرا کی ہدایات

ترجمان نادرا کے مطابق متوفی افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کسی بھی وقت بند ہو سکتی ہیں، شہری متوفی رشتہ داروں کے نام پر موجود سمز اپنے نام پر منتقل کروائیں۔ جون کے بعد تاخیر سے تجدید پر اضافی فیس اور جرمانے کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے سے قبل بروقت تجدید کرائیں۔ میعاد ختم ہونے پر بینک اکاؤنٹس، موبائل سمز اور دیگر سہولیات متاثر ہو سکتی ہیں۔ ایسے شہری سرکاری و فلاحی پروگراموں سے محروم ہو سکتے ہیں، تاخیر سے تجدید پر جرمانہ ممکن، تاہم نادرا فی الحال اس کا اطلاق نہیں کرتا۔ نادرا ریکارڈ کے مطابق کروڑوں شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کی میعاد ختم ہے، نادرا کی جانب سے شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے تجدید کی یاد دہانی کروائی جاتی ہے۔

شناختی کارڈ کی فوری تجدید

ترجمان نادرا کے مطابق 18 سال عمر ہونے پر شہری فوری شناختی کارڈ بنوائیں، پی ٹی اے کی جانب سے موبائل سروس کے لیے فعال شناختی کارڈ لازمی ہے۔ شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے کے بعد موبائل سمز بلاک ہو سکتی ہیں۔ شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے نادرا مراکز، پاک آئی ڈی ایپ اور ای سہولت دستیاب ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...