لبنان پر حملے جنگ بندی مذاکرات کو بے معنی بنا دیں گے، ایرانی صدر
ایران کے صدر کا بیان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ لبنان پر حملے جنگ بندی مذاکرات کو بے معنی بنا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کراچی اور پورٹ قاسم پر 2 روزہ پورٹ سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقاد
لبنان میں اسرائیل کی جارحیت
اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ لبنان میں اسرائیل کے حملوں سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے، ایران لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ لبنان کے خلاف صہیونی ریاست کی مسلسل جارحیت ابتدائی جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ دھوکہ دہی اور ممکنہ معاہدوں کے حوالے سے عدم سنجیدگی کی ایک خطرناک علامت ہے۔ ان حملوں کا تسلسل کسی بھی قسم کے مذاکرات کو بے معنی بنا دے گا۔
ایران کا عزم
ہماری تیاری مکمل ہے اور ہم ہر صورتحال کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ ایران اپنے لبنانی بھائیوں اور بہنوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔ علاقائی امن و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ جارحانہ اقدامات کو فوری طور پر روکا جائے اور معاہدوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔
إنّ اعتداء الكيان الصهيوني المتكرر على لبنان هو انتهاك صارخ لاتفاق وقف إطلاق النار الأولي ومؤشر خطير على الخداع وعدم الالتزام بالاتفاقات المحتملة. مواصلة هذه الاعتداءات سيجعل التفاوض بلا معنى؛ أيدينا ستبقى على الزناد، ولن تتخلّى إيران عن إخوتها وأخواتها اللبنانيين قطّ.
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) April 9, 2026








