مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران یورپین ممالک سے ترسیلات زر میں 20 فیصد اضافہ

پاکستانی ترسیلات زر میں اضافہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیج فارس میں خطرناک جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، پاکستان سمیت پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں، سراج الحق

اعدادوشمار کا تجزیہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک کی مدت میں جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین، ہالینڈ اور یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.917 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے رکن ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 3.267 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں حیفہ ریفائنری کی پیداوار مکمل طور پر روک دی گئی، ایران کے تازہ حملوں میں بڑا نقصان

مارچ میں ترسیلات کا حجم

مارچ میں یورپی یونین کے رکن ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 414 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو فروری کے 395 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 5 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال مارچ کے 433 ملین ڈالر کے مقابلے میں 4 فیصد کم ہے۔

مجموعی ترسیلات زر کا حجم

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندرپار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 30.321 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 28.030 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 8 فیصد زیادہ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...