وزیر اعظم شہباز شریف سے لبنانی وزیر اعظم کا رابطہ، لبنان اور اس کے عوام کو نشانہ بنانے والے حملوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے تعاون کی اپیل
ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم اور لبنان کے وزیراعظم نواف سلام کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سراج الحق نے اہم پیشگوئی کر دی
اسرائیل کی جارحیت کی مذمت
وزیر اعظم شہباز شریف نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کی اور ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس، خضدار شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی
پاکستان کی امن کوششیں
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اور اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
لبنانی وزیر اعظم کا درخواست
وزیر اعظم شہباز شریف کی امن کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، لبنان کے وزیر اعظم نے لبنان اور اس کے عوام کو نشانہ بنانے والے حملوں کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کیا۔








