بشریٰ انصاری کی اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ گانے پر جھومتے ہوئے ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین برس پڑے
بشریٰ انصاری کی سوشل میڈیا پر تنقید
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت:تشدد کے عادی شخص نے چوری کے شبے میں اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا
وائرل ویڈیوز کا پس منظر
گزشتہ دنوں بشریٰ انصاری کی اپنے شوہر کے ساتھ چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں وہ فوٹو شوٹ کے دوران سیاہ شرٹ اور ٹیولپ شلوار میں ملبوس نظر آئیں۔ ایک اور ویڈیو میں وہ ایک وائرل گانے پر جھومتی دکھائی دیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو تاریخی شکست، پاکستان عالمی سطح پر سرخرو ہوا: پیپلز پارٹی
سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردّعمل
ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ متعدد صارفین نے اداکارہ کے انداز کو عمر کے مطابق غیر مناسب قرار دیا اور کہا کہ انہیں سنجیدگی اختیار کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس معطلی سے ریلوے کو اب تک کتنا نقصان ہوا ۔۔؟ جانیے
عمر کا اثر اور عوامی آراء
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جو لوگ انہیں بچپن سے دیکھ رہے ہیں وہ اب بڑے ہو چکے ہیں مگر اداکارہ کا انداز نہیں بدلا۔ جبکہ بعض نے کہا کہ بڑھاپے میں اس طرح کے انداز مناسب نہیں۔
تنقید کی مختلف جہتیں
دوسری جانب کچھ افراد نے یہ بھی رائے دی کہ نوجوانوں کی نقل کر کے جوانی واپس نہیں لائی جا سکتی۔ جبکہ چند صارفین نے مذہبی نقطۂ نظر سے بھی ان کے طرزِ عمل پر تنقید کی۔ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں اور ان پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔








