میرا مقصد ہے کہ میں ٹیم میں واپس آکر پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے میں کردار ادا کروں، افتخار احمد
افتخار احمد کی عزم اور مقصد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جارح مزاج بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ میرا مقصد ہے کہ میں ٹیم میں واپس آکر پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے میں کردار ادا کروں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ میں بیسٹ آل راؤندر رہنا چاہتا ہوں تاکہ قومی ٹیم میں واپسی ہو اور میں پروفیشنل پلیئر ہوں، اس لیے پاکستان ٹیم کے لیے ہی کھیلنے کا سوچتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کا 9 مئی کے ملزمان کو عام معافی دینے کا مطالبہ
پرفارمنس اور فٹنس پر توجہ
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ مائیک ہیسن سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، پرفارم کروں گا تو وہ سب کو نظر آ جائے گی۔ پرفارمنس چھپتی نہیں ہے اور میں نے فٹنس پر کام کیا ہے، اس کے ساتھ تکنیک پر بھی کام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں نقلی پیزا ہٹ کا افتتاح کردیا، کمپنی کا لا تعلقی کا اعلان
پشاور زلمی اور مقامی محبت
افتخار احمد نے کہا کہ میں پانچ ٹیموں کی جانب سے کھیل چکا ہوں، ہر فرنچائز پروفیشنل کام کرتی ہے۔ پشاور زلمی سے پہلے کھیل چکا ہوں اور امید ہے اچھی پرفارمنس ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں اسٹیڈیم بھرا ہوتا تھا، لوگوں کا انتظار تھا پی ایس ایل میچ کا لیکن اب یہ حکومت کا فیصلہ ہے کہ وہاں پی ایس ایل کا میچ نہیں ہو رہا۔
کرکٹ کا شوق اور پی ایس ایل کی تیاری
افتخار احمد کا کہنا تھا کہ کراوڈ کے بغیر اس طرح انجوائے نہیں ہوتا، لیکن اب جو ہے وہ ہے، انجوائے کرنا پڑے گا۔ پی ایس ایل کی تیاری اچھی جا رہی ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق ہی کھیلنے کی کوشش کریں گے۔








