بابر اعظم ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین 12000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

بابر اعظم کا نیا ریکارڈ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے جارح مزاج بیٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کیخلاف میچ میں عبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تمام اختیارات ایک خاندان کے ہاتھ میں رکھنے کا نظام اب مزید نہیں چل سکتا، حافظ نعیم الرحمان

ریکارڈ توڑنے کی تفصیلات

پاکستانی اسٹار بیٹر نے 338 اننگز میں 12 ہزار ٹی رنز مکمل کیے اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ریکارڈ توڑا۔ کرس گیل نے 343 اننگز میں 12 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ اس فہرست میں 360 اننگز میں سنگ میل عبور کرکے ویرات کوہلی تیسرے اور ڈیوڈ وارنر 368 اننگز میں 12 ہزار رنز بنا کر چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

بابر اعظم کا مقام

علم میں رہے کہ بابر اعظم 12 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ ان سے قبل شعیب ملک یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں، جن کے رنز کی تعداد 13,571 ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...