اسلام آباد میں امن مذاکرات کی تیاریاں، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم کا بلاول بھٹو سے رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل میں قیادت کے مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ٹیلیفون پر گفتگو
دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی، جس میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی مؤثر سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری
بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کی بدولت عالمی سطح پر ایک ممکنہ جنگ کے خطرات ٹل گئے۔
بلاول کو اعتماد میں لینا
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات کے متعلق مکمل اعتماد میں لیا۔








