ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا آیت اللہ خامنہ ای کے چہلم پر بیان جاری
ایران کے سپریم لیڈر کا بیان
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر بیان سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی ٹیکس محتسب کا سمگل گاڑیوں کے بارے میں بڑا فیصلہ، اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
عوام کی موجودگی اور ایران کا عزم
’’جنگ‘‘ کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر بیان جاری کرتے ہوئے مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ سڑکوں پر عوام کی موجودگی 40 دنوں کی طرح جاری رہنی چاہیے۔ ایران اپنے خلاف ہونے والے حملوں کا بدلہ لے گا، آبنائے ہرمز کے انتظام کو نئے مرحلے میں لے کر جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ افتخار ٹینس چیمپئن شپ: کوالیفائرز کی شاندار کارکردگی کے بعد مین ڈرا مکمل
جنوبی پڑوسیوں کے لیے پیغام
ایران کے جنوبی پڑوسیوں کو سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے پیغام دیا کہ آپ ایک معجزہ دیکھ رہے ہیں، شیطان کے جھوٹے وعدوں سے بچیں۔ ایران تمام مزاحمتی محاذوں کو متحد وجود کے طور پر دیکھتا ہے۔ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ ہم ابھی بھی جنوبی پڑوسیوں سے مناسب ردعمل کا انتظار کر رہے ہیں، ہم انتظار کر رہے ہیں تاکہ ہم آپ کو اپنا بھائی چارہ دکھا سکیں۔
ایرانی عوام کی استقامت
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اپنے شہید سپریم لیڈر اور اپنے شہداء کا بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہے۔ دشمن کے ساتھ بات چیت کے باوجود ایرانی عوام کو سڑکوں سے ہٹنا نہیں چاہیے۔








