لبنان کے صدر کا اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان آ گیا

لبنان کے صدر کا اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا اعلان

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے صدر جوزف عون کا اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

مذاکرات کا آغاز

تفصیلات کے مطابق لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان میں براہ راست مذاکرات کا آغاز ہوگیا، جنگ بندی ہی واحد حل ہے۔

لبنانی صدر کا مؤقف

’’جنگ‘‘ کے مطابق اپنے بیان میں لبنانی صدر جوزف عون نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے، اب تک مثبت جواب ملا ہے، موجودہ صورتحال کا واحد حل اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا بیان

اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ جلد براہ راست بات چیت کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اپنے بیان میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل ’’جلد از جلد‘‘ لبنان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے گا۔

سوگ کی حالت

واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد کی شہادت پر ملک بھر میں سوگ منایا جا رہا ہے۔ لبنان پر گذشتہ روز اسرائیلی حملوں سے ایک ہی روز میں 203 افراد شہید اور 1 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...