1973 کا آئین وفاق پاکستان اور قومی اتحاد کی درخشندہ علامت ہے: وزیراعظم کا یومِ دستور پر پیغام
وزیراعظم کا یوم دستور کا پیغام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے یوم دستور کی مناسبت سے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1973 کا آئین وفاق پاکستان اور قومی اتحاد کی درخشندہ علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ، بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گیا
آئین کی اہمیت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کی منظوری کا دن قومی جذبے سے منارہے ہیں، ہم دستور کے معماروں کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی یافتہ 18 دہشتگرد ہلاک
عوام اور ریاست کے حقوق
وزیراعظم نے کہا کہ آئین عوام اور ریاست کے مابین مقدس معاہدے کا نام ہے، آئین عوام اور ریاست کے حقوق و فرائض کا قانونی، اخلاقی اور انتظامی تعین کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مؤثر گلوکار بھارت میں دیوالی کے لائیو کنسرٹ میں سٹیج پر گر کر ہلاک
1973 کا آئین
ان کا کہنا تھا کہ 10 اپریل 1973 کو منظور متفقہ آئین نے پارلیمانی جمہوری نظام حکومت کی بنیاد رکھی، 1973کا آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا محافظ ہے اور یہ آئین وفاق پاکستان اور قومی اتحاد کی درخشندہ علامت ہے۔
وفاق کی ریاستی اکائیاں
وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاق کی تمام ریاستی اکائیاں قومی یگانگت اور معاشی ترقی کے لیے اپنا کردار سرانجام دے رہی ہیں، تمام ریاستی اکائیاں تابندہ مستقبل کے لیے کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں، اللہ نے پاکستان کو جس عزت سے نوازا اس کے لیے ہمارے سر اس کے آگے سربسجود ہیں، پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے اپنی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا۔








