امریکی صدر اسلام آباد مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے ساتھ امن معاہدے کے لیے پُرامید
مذاکرات کے نتائج
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے نتیجے میں ایران کے ساتھ امن معاہدے کے لیے پر امید ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر
ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو لبنان پر حملوں میں کمی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
نیتن یاہو کا وعدہ
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے فون کرکے حملوں میں کمی کرنے کی یقین دہانی کرائی، نیتن یاہو سے بات کر لی ہے اور وہ حملوں میں کمی کریں گے۔ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں کمی آئی ہے۔
امید کی کرن
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پُر امید ہیں کہ اسلام آباد میں مذاکرات کے دوران امن معاہدہ ہو جائے گا۔ ایرانی رہنما بہت معقول لوگ ہیں، ایران نے ان تمام چیزوں سے اتفاق کرلیا ہے جس پر اسے اتفاق کرنا تھا اور اس کے عہدیدار جب میڈیا سے بات نہیں کرتے تو مناسب نظر آتے ہیں۔








