اسلام آباد مذاکرات: غیر ملکی مندوبین کے لیے ویزا آن ارائیول کا اعلان
اسلام آباد مذاکرات کے لیے ویزا آن ارائیول
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے اسلام آباد مذاکرات کے سلسلے میں غیر ملکی مندوبین کے لیے ویزا آن ارائیول کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پڈعیدن: مال بردار ٹرین کی 11 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
نائب وزیراعظم کا بیان
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام آباد مذاکرات 2026 کے سلسلے میں آنے والے تمام شریک ممالک کے مندوبین اور صحافیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارتِ داخلہ کو ایک اور بڑا دھچکا، انٹرپول نے زلفی بخاری کو بھی کلین چٹ دے دی
ایئرلائنز سے درخواست
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اس مقصد کے لیے تمام ایئرلائنز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسے تمام افراد کو بغیر ویزا بورڈنگ کی اجازت دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پانامہ سکینڈل سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست آئینی بینچ نے نمٹا دی
امیگریشن حکام کی کارروائی
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امیگریشن حکام ان افراد کو آمد پر ویزا جاری کریں گے۔
ٹوئٹر پر تفصیلات
Pakistan welcomes all delegates including journalists from participating nations, traveling in relation to Islamabad Talks 2026. To this end, all airlines are requested to permit boarding to all such individuals without Visa. Immigration authorities in Pakistan will issue them… pic.twitter.com/mvWJyv2P4s
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 10, 2026








